icon

ہمارے بارے میں  (ABOUT US )

انفراضامن پاکستان ایک جدید، منافع میں اضافے کی سہولت ہے جسے انفرا کوایشیا انویسٹمنٹس اور کارنداز پاکستان کی مالیاتی معاونت حاصل ہے ۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہونے کے باعث انفراضامن کو مارکیٹ کی وسیع ترین تحقیق کے بعد تشکیل اور تیار کیا گیاہے جس کے لیے گارنٹ کوسرمایہ کارکمپنی ہے ۔ انفراضامن کے پاس پاکستان میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی امداد کے لیے انفراکو ایشیا اور گارنٹ کو کا وسیع تجربہ ہے ، اسی طرح کارنداز کے پاس مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مہارت حاصل ہے ۔

 کمپنی رجسٹر یشن نمبر

کمپنی رجسٹر یشن نمبر

 <span style='margin-top:16px;display: block;'>آڈیٹر</span>

آڈیٹر

 <span style='margin-top:16px;display: block;'>نیشنل ٹیکس نمبر</span>

نیشنل ٹیکس نمبر

 <span style='margin-top:16px;display: block;'>قانونی مشیر</span>

قانونی مشیر

 <span style='margin-top:16px;display: block;'>LICENCE NO</span>

LICENCE NO

 <span style='margin-top:16px;display: block;'>COMPANY STATUS</span>

COMPANY STATUS

کریڈٹ ریٹنگ 

انفراضامن پاکستان کے لیے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA ) کی جانب سے طویل مدتی ریٹنگ AAA   ’’(ٹرپل اے )‘‘ اور قلیل مدتی ریٹنگ A1+   ’’(اے ون پلس)‘‘ تفویض کی گئی ہے ۔ یہ ریٹنگ مضبوط اسپانسرز، مستحکم مالی حیثیت اور تجربہ کار انتظامی ٹیم کی بدولت حاصل کی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پروڈنشل ریگولیشنز کے تحت اثاثہ جات میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگا۔
کیپٹل چارجڈ سیونگز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر میں انفراضامن کو کارپوریٹ / کمرشل بینکنگ کے لیے پروڈنشل ریگولیشنز کے ضمیمہ ۔I  میں شامل کیا گیاہے ۔
Rating
Rating
Rating
ہمارا وژن  ہمارا وژن

ہمارا وژن

ہمارامشن  ہمارامشن 

ہمارامشن 

انفراضامن کا مقصد پاکستان میں مقامی کرنسی سے انفراسٹرکچر کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، اس کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے بھی معاونت کے لیے کوشاں رہنا بھی شامل ہے ۔

پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضے کے اعشاریوں کی توسیع کے ذریعے انفراسٹرکچر کے لیے قرضوں پر محیط سرمایہ کاری میں مارکیٹ کی ناکامیوں کی نشاندہی کرناہمارا مشن ہے ۔

ہماری ٹیم 

ماہین رحمان  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/maheen1.png

ماہین رحمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

خسروممتاز https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/khusoro1.png

خسروممتاز

چیف رسک آفیسر

حمزہ صبور، ACA  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/hamza.jpg

حمزہ صبور، ACA 

فنانشل کنٹرولر 

اسد بھٹی  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/05/asad-bhatti.png

اسد بھٹی 

ہیڈ ہیومن ریسورسز

معین اقبال https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/moin.png

معین اقبال

ہیڈ بزنس آرجینیشن

وحید کھتری https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/waheed.png

وحید کھتری

ہیڈ آف مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز

آمنہ منصور صہیب https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2022/02/amna.jpg

آمنہ منصور صہیب

رسک منیجر 

عامرہ اسلام https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/aamra.jpg

عامرہ اسلام

منیجر ایڈمنسٹریشن

ماہین رحمان  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/maheen1.png

ماہین رحمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

ماہین رحمان 2020   میں انفراضامن پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوئی تھیں اور انھوں نے پاکستان میں انفراضامن کی بنیاد رکھنے اور ابتدائی ڈھانچے کی تیاری میں اہم کردار اداکیا۔ ماہین رحمان انویسٹمنٹ بینکنگ ، ریسرچ اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ میں 20   سال سے زائد تجربہ رکھتی ہیں ۔ 

اس سے پہلے ماہین رحمان الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو کے طورپر خدمات انجام دے چکی ہیں ، وہاں آپ کی سربراہی میں الفلاح انویسٹمنٹ پاکستان کی سرفہرست ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی کے طورپر نمایاں رہی۔اس سے قبل، ماہین رحمان آئی جی آئی فنڈز کی چیف ایگزیکٹو تھیں ، اپنے دورِ ملازمت میں آپ نے آئی جی آئی فنڈز کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارے میں تبدیل کیا۔آپ کی دیگر خدمات میں بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ کی ہیڈ آف ریسرچ، اے بی این ایمرو بینک میں ایسوسی ایٹ اور میرل لنچ میں انویسٹمنٹ بینکنگ اینا لسٹ کے عہدوں پر ملازمت شامل ہے ۔آپ کے پاس مختلف جغرافیائی معاشروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ 

ماہین رحمان کو 2015   میں ’’40 Under 40’s women to watch ‘‘  کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز ملا۔ آپ نے مختلف فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے اس کے علاوہ گلیکسو سمتھ کلائین پاکستان میں آزاد ڈائریکٹر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ، پاکستان ی ڈائریکٹر ، ناصرہ پبلک اسکول کی ڈائریکٹر اور کیٹالسٹ لیبس کی ایڈوائزر کے طورپر بھی آپ نے خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سابقہ چیئر پرسن اور ڈائریکٹر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی سابقہ ڈائریکٹرکے علاوہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی تنظیم ِ نو کی سابق رکن بھی رہی ہیں ۔

ماہین رحمان کے وسیع تجربے اورپیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ آپ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS ) سے اکنامکس میں بیچلرز آف سائنس (آنرز) کے ساتھ برطانیہ کے واروک بزنس اسکول سے فنانس اینڈ اکنامکس میں ماسٹرز آف سائنس کی سند حاصل کی ہے ۔

خسروممتاز https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/khusoro1.png

خسروممتاز

چیف رسک آفیسر

خسرو ممتاز انفراضامن پاکستان کے چیف رسک آفیسر (CRO ) ہیں، آپ انفراضامن کے مجموعی طورپر کریڈٹ اینڈ رسک مینجمنٹ آپریشنز، بشمول کمپلائنس رسک کی نگرانی کررہے ہیں ۔ آپ کی ذمے داری میں تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کی نشاندہی، جانچ پڑتال، ان پر قابو پانے اورخطرات سے متعلق رپورٹنگ شامل ہے ۔ 

خسرو ممتاز بینکاری کا تین عشروں پر محیط تجربہ رکھتے ہیں ، ابتدائی طورپر کریڈٹ رسک / رسک مینجمنٹ / کارپوریٹ بینکنگ میں مختلف جغرافیائی معاشروں کے ساتھ کام کرنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ انفراضامن سے پہلے ، انھوں نے جے ایس بینک لمیٹڈ میں چیف رسک آفیسر، این آئی بی بینک، پاکستان (تیماسک ہولڈنگس گروپ کا ایک ادارہ ) میں چیف رسک آفیسراور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، بحرین میں چیف رسک آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں ، ان اداروں میں وہ انٹرپرائزکے وسیع رسک مینجمنٹ کے ذمے دارتھے۔ انھیں کارپوریٹ / کمرشل اینڈ ایس ایم ای کے لیے قرضہ جات، اسٹرکچرڈ فنانسنگ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ ، پالیسی اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ، ضمانت کے معیارات اور رسک اسیسمنٹ کے طریقہ کاراور گاڑیوں کے لیے قرضہ جات کے نظام کی تشکیل اور رسک ریٹنگ اور پرائسنگ ماڈلز کا وسیع تجربہ ہے ۔انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ ملازمت کا آغاز امریکن ایکسپریس بینک سے کیااور بینک سعودی فرانسی، مشرق بینک اور ایم سی بی بینک میں بھی کام کیا۔ پاکستان کے علاوہ انھوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب اماارت اور بحرین میں بھی خدمات انجام دی ہیں ۔

خسرو ممتاز نے رائس یونیورسٹی ، امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیاہے ۔ 

حمزہ صبور، ACA  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/hamza.jpg

حمزہ صبور، ACA 

فنانشل کنٹرولر 

محترم حمزہ صبور نے مئی 2021   میں انفراضامن پاکستان کے فنانشل کنٹرولر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ ان کی ذمے داری میں فنانشل آپریشنز کی تشکیل اور انتظام شامل ہے ۔

ان کے پاس ملٹی نیشنل آڈٹ فرم ، سروس انڈسٹری اور مالیاتی اداروںمیں 12  سال تک کام کرنے کا تجربہ ہے ۔ انفراضامن میں تقرری سے قبل، حمزہ صبورنے جیریز انٹرنیشنل میں فنانشل کنٹرولر کے طور پر کام کیاہے ، وہاں پر وہ ویزا بزنس یونٹ فنانس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور آزادانہ طورپر فنانس حاصل کرنا ان کی ذمے داری میں شامل تھا۔ویزا اور فیڈیکس ڈویژنز میں ٹائر 1 ERP   سلیوشن (اوریکل کلائوڈ فیوژن)کے رائج ہونے تک پروجیکٹ کے بنیادی امور کے نگران بھی تھے۔حمزہ صبورAWT   انویسٹمنٹس لمیٹڈ (سابقہ پرائمس انویسٹمنٹس لمیٹڈ )میں چیف فنانشل آفیسربھی رہ چکے ہیں ، یہ ایک این بی ایف سی کمپنی ہے جس کے پاس میوچل فنڈ اور انویسٹمنٹ ایڈوائزری کا لائسنس ہے ۔انھوں نے پاک عمان مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں منیجر فنانس کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں ۔حمزہ صبور نے اپنی پیشہ ورانہ ملازمت کا آغاز کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی سے کیا،مختلف انڈسٹریز خصوصی طورپر فنانس سیکٹر میں آڈٹ اینڈ اشورنس سروسز ، بزنس پروسیسنگ آئوٹ سورسڈ اینڈ رسک ایڈوائزری میں مہارت حاصل کرتے ہوئے انھوں نے اسٹیٹیوٹری اینڈ فنانشل آڈٹس ، ریویوز کے علاوہ مایہ ناز ملٹی نیشنل ایندمقامی اداروں میں دیگر انتظامی امور کے لیے خدمات انجام دی ہیں ۔ 

حمزہ صبور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ آف پاکستان (ICAP ) کے ایسوسی ایٹ ممبر بھی ہیں ۔ 

اسد بھٹی  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/05/asad-bhatti.png

اسد بھٹی 

ہیڈ ہیومن ریسورسز

اسد بھٹی نے دسمبر 2021   میں انفراضامن میں ہیومن ریسورسز کے سربراہ کے طورپر کام شروع کیا۔ انفراضامن سے پہلے ، اسد بھٹی ریڈ ٹون گروپ میں ایچ آر اور انتظامی امور کے سربراہ تھے، وہاں پر انھیں گروپ کی تمام کمپنیوں کے لیے ایچ آر فریم ورک کی تیاری کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔

انھیں فنانشل ، ٹیلی کمیونی کیشن اورآئی ٹی،بی پی او، فوڈ اینڈ بیوریجز اور لاجسٹکس انڈسٹریز میں 13   سال سے زائد مختلف عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ ہے اور انھوں نے افرادی قوت ، اداروں کی ترقی ، ملازمین کے ساتھ تعلقات، ہمت افزائی کے انعامات، سیکھنے اور ترقی دینے ، ایچ آرآئی ایس اور ایچ آراسٹیٹیوٹری کمپلائنس میں بھی تجربہ حاصل کیاہے ۔اپنے پیشہ ورانہ ملازمت کے دوران انھوں نے ایچ آر کی بہترین روایات پرمبنی اقدامات تشکیل دیئے ، اور ان پر عملدرآمد کے ذریعے مسلسل مثبت کاروباری نتائج حاصل کیے۔ اسد بھٹی اپنی پیشہ ورانہ ملازمت کے دوران متعددنئے اداروں میں ایچ آر کے شعبے کی تشکیل اور ان میں مثبت ترقی کے امور بھی سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

ان کے پاس ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے کی سند ہے ۔

 

معین اقبال https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/moin.png

معین اقبال

ہیڈ بزنس آرجینیشن

معین اقبال توانائی کے ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جن کے پاس افادیت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 15 سال کا تجربہ ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک وہ ME اور پاکستان کے لیے GE Renewables کی قیادت بطور سیلز ڈائریکٹر کر رہے تھے۔ GE میں معین نے خطے میں 500 میگاواٹ کے ونڈ پروجیکٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔ معین اپنے ساتھ تقریباً 25 سال کا متنوع تجربہ لے کر آہے، جس میں بینکنگ، حکمت عملی سے متعلق مشاورت، کامیاب کاروباری منصوبے اور توانائی کے شعبے کے مختلف تجربے جیسے کے-الیکٹرک اور جی ای شامل ہیں۔  کے-الیکٹرک میں ٹرن آراؤنڈ ٹیم کے ایک حصے کے طور پر وہ مختلف حکمت عملی اور پروجیکٹ کے کرداروں میں شامل تھے جس میں کمپنی بھر میں SAP ISU کے نفاذ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ  کے-الیکٹرک میں اسمارٹ گرڈ اقدام کا تصور اور نفاذ شامل تھا۔ کے الیکٹرک میں شامل ہونے سے پہلے، معین ایکسینچر، سنگاپور کے ساتھ ایک حکمت عملی کے مشیر تھے جو ٹیلی کام اور لاجسٹکس کے لیے ترقی کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے تھے۔ اس سے پہلے معین نے ٹیک ڈیٹا، پاکستان (یو ایس آئی ٹی ڈسٹری بیوٹر) کی قیادت کی اور پاکستان میں قدم جمانے میں ان کی مدد کی۔ 2000-2005 تک، اس نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر برانڈڈ PC کی بنیاد رکھی، جو پاکستان کا صف اول کا PC برانڈ بن گیا اور اس کے بعد داؤد گروپ (پاکستان کا معروف کاروباری گروپ) نے اسے حاصل کیا۔ اپنے کامیاب کاروباری منصوبے سے پہلے، وہ کریڈٹ ایگریکول انڈوسیز، پاکستان کے ساتھ کارپوریٹ بینکر تھے۔ معین نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی 1998 سے بی بی اے )آنرز( اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد 2008 میں فرانس سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

وحید کھتری https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/waheed.png

وحید کھتری

ہیڈ آف مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز

وحید کھتری ہمارے ساتھ بطور VP اور ہیڈ آف مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز میں شامل ہوئے ہیں۔ وحید کو پاکستان میں مارکیٹنگ کا بارہ سال کا تجربہ ہے۔ ان کا پچھلا کردار الفلاح انویسٹمنٹ میں مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل ہیڈ کے طور پر تھا جہاں انہوں نے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تیار کرنے اور کمپنی کے برانڈ اور آؤٹ ریچ پروگراموں کو بڑھانے میں تین سال گزارے۔ وحید نے مختلف ڈیجیٹل اور برانڈنگ ایجنسیوں جیسے اورنج روم، نمبرز ڈیجیٹل اور مائی جیریز میں بھی کام کیا ہے۔ ان کی مہارت موثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، برانڈ مینجمنٹ، کلائنٹ اور پروڈکٹ کی رسائی کے ساتھ ساتھ آگاہی اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے مہم کے پروگرام تیار کرنے میں ہے۔

آمنہ منصور صہیب https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2022/02/amna.jpg

آمنہ منصور صہیب

رسک منیجر 

آمنہ منصور صہیب نے اکتوبر 2021   میں انفرا ضامن میں سینئر کریڈٹ اینڈ رسک منیجرکی ذمے داریاں سنبھالیں اور کریڈٹ رسک اسیسمنٹ کے ساتھ ہولسٹک رسک مینجمنٹ اور کمپلائنس فریم ورک سے متعلق امور بھی دیکھتی ہیں ۔

انفرا ضامن پاکستان سے پہلے انہوں نے جے ایس بینک لمیٹڈ میں ہیڈ کریڈٹ رسک -انٹرنیشنل بینکنگ ، مالیاتی اداروں کی بینکاری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پورٹ فولیو ز پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ جے ایس کے علاوہ انہوں نے فیصل بینک میں بھی دونوں پالیسی اور کریڈٹ رسک اسیسمنٹ پورٹ فولیوز میں مختلف عہدون پر کام کیا ہے۔

آمنہ کے پاس بینکاری کے دونوں شعبوں یعنی کنونشنل اور اسلامک میں جدید بینکاری کا 14سال کا تجربہ ہے اور خاص طورپر اسیسمنٹ آف کمرشل /ایس ایم ایز،ایف آئی ایزکے علاوہ کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز میں مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اے بی این ایمرو( پاکستان آپریشنز) اور فیصل بینک لمیٹڈ کے 2010میں کامیاب انضمام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والی ٹیم میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ قرضوں کے نظام کی تیاری/عمل درآمد،رسک ریٹنگ ماڈلز کی سہولت کے علاوہ کارپوریٹ/کمرشل بینکنگ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پروڈنشل ریگولیشنزکے ڈرافٹس پر نظر ثانی کے دوران بھی متحرک رہیں۔

آمنہ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی سے فنانس اور ایم آئی ایس کے مضامین میں ایم بی اے کیا ہے۔

عامرہ اسلام https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/aamra.jpg

عامرہ اسلام

منیجر ایڈمنسٹریشن

عامرہ اسلام نے مئی 2021میں منیجر ایڈمنسٹریشن کے طورپر انفرا ضامن میں کام کا آغاز کیا ۔ اس عہدے پر وہ ادارے میں انتظامی امور کی نگرانی کرتی ہیں۔

عامرہ اسلام کے پاس ایگزیکٹیو سیکریٹریل اور ایڈمنسٹریشن کا 10سال کا تجربہ ہے۔ انفرا ضامن پاکستان سے پہلے انہوں نے الفلاح CHPانویسٹمنٹ، R&Iالیکٹریکل اپلائنسز( کین ووڈ اور ہوم ایج)، سیمنز پاکستان او ر سرور 4سیل نامی معروف اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔

کین ووڈ میں ملازمت کے دوران ، انہیں سی ای او کی سیکریٹری کے ساتھ پورٹ قاسم پر نئی فیکٹری کی تعمیر کے لیے سول انجینئرنگ سے متعلق کام کے لیے کو آرڈی نیٹر کی حیثیت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

عامرہ اسلام نے ( پی اے ایف KIET) سے ہیومن ریسورسز میں ایم بی اے کی سند حاصل کی ہے۔

BOARD MEMBERS

خُو  بُو  ہوک (Khoo Boo Hock)  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/boo.png

خُو  بُو  ہوک (Khoo Boo Hock) 

ڈائریکٹر ، انفرا ضامن بورڈ

نوید گورایہ https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/naveed.png

نوید گورایہ

چیف انویسٹمنٹ آفیسر، کارنداز کیپٹل

فلپ اسکنر(Philip Skinner) https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2022/02/ph.jpg

فلپ اسکنر(Philip Skinner)

ڈائریکٹر ، انفراضامن  بورڈ

طیب افضل https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/03/imamsahab.png

طیب افضل

آزاد ڈائریکٹر

منیر کمال  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/muneer.png

منیر کمال 

آزاد ڈائریکٹر

ظفر مسعود https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/zafafr.png

ظفر مسعود

نامزد ڈائریکٹر

ماہین رحمان  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/maheen1-1.png

ماہین رحمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

خُو  بُو  ہوک (Khoo Boo Hock)  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/boo.png

خُو  بُو  ہوک (Khoo Boo Hock) 

ڈائریکٹر ، انفرا ضامن بورڈ

بُو  ہوک نے فنانشل سیکٹر میں مختلف عہدوں پرخدمات انجام دی ہیں، ان کے 30سالہ وسیع تجربے میں کارپوریٹ، پروجیکٹ، سیکورٹائزیشن اور اسٹرکچرڈ فنانس بانڈز،اور پروجیکٹ فنانس کنسلٹنسی اینڈ پرائیویٹ ایکوئٹی شامل ہیں۔

انفراضامن پاکستان میں انتطامیہ کو اپنے مشوروں سے مستفید کرنے سے پہلے ، بُو ہوک  ملائیشیا کی پہلی فنانشل گارنٹیز کمپنی ڈانا جامن،کے ڈپٹی سی ای او تھے۔وہاں پر انہوں نے مجموعی طورپر آئیڈیاز اور تصورات اور انتظامیہ کی سربراہی میں اپنے جوہر دکھائے۔بُوہوک نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے شعبے کریڈٹ گارنٹی اینڈ انویسٹمنٹ فیسلٹی (CGIF)گارنٹی ٹرسٹ فنڈ سے پیشہ روانہ ملازمت کا آغاز کیا۔ نائب صدر کی حیثیت سے انہوں نے (CGIF) کی ٹیم اور پروفائل مستحکم کی اور پورے ASEANریجن میں 1.6ارب امریکی ڈالرز کے مساوی زیرو کلیم گارنٹی پورٹ فولیو بنایا۔CGIFمیں ، بو  ہوک نے نئے گارنٹی اسٹرکچرز کی ترقی کے علاوہ جنوبی ایشیا میں مقامی کرنسی بانڈ مارکیٹوں کے لیے متعدد کامیابیاں حاصل کیں،جس میں ASEANکے پہلے مقامی کرنسی بانڈ کی دوبارہ انشورنس کا معاہد ہ شامل تھا۔

انہوں نے مائونٹ یونین کالج سے بی ایس سی اور اوہیو یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔

نوید گورایہ https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/naveed.png

نوید گورایہ

چیف انویسٹمنٹ آفیسر، کارنداز کیپٹل

نوید گورایہ انویسٹمنٹ بینکنگ میں 25سالوں پر محیط عالمی سطح کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کارندازمیں سی ای او کے طورپر تقرری سے پہلے، انہوں نے نیویارک میں واقع بڑی اسٹریٹجک ایڈوائزری فرم، وائٹ اوک ایڈوائزرز انکریمنٹ میں کام کیا جوکہ دنیا بھر میں مالیاتی اداروں کو اپنے مشور ے دیتی ہے۔اس سے پہلے ، ایچ ایس بی سی، امریکہ میں نوید نے ایچ ایس بی سی کے خصوصی انویسٹمنٹ فنڈ ز میں تقریباً6ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ کیا اور گلوبل ویلتھ ٹیم کے سربراہ کے طورپر کام کیاجس میں نارتھ امریکہ ، دی GCC، اور سائوتھ ایسٹ ایشیا شامل ہیں۔ انہوں نے IICGبحرین، قطر انٹرنیشنل بینک اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں بھی انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیموں کی سربراہی کی ہے۔

نوید نے آئی بی اے ، کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔ انہوں نے کارنداز کی مختلف انویسٹی کمپنیز میں نامزد ڈائریکٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

فلپ اسکنر(Philip Skinner) https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2022/02/ph.jpg

فلپ اسکنر(Philip Skinner)

ڈائریکٹر ، انفراضامن  بورڈ

فلپ اسکنر ، گارنٹ کو (GuarantCo)کی گلوبل ایگزی کیوشن ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ 2016میں ’’گارنٹ کو‘‘میں کام کے آغاز سے لے کر اب تک فلپ نے افریقہ اور ایشیا میں پاکستان کے جغرافیائی ماحول پر خصوصی توجہ کے ساتھ متعدد انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ آج کل وہ گارنٹ کو میں ٹیم کے سربراہ ہیں جوکہ انتہائی ذمہ داری، تفصیلی اسٹرکچرنگ، کریڈٹ کی منظوریوں اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کرتی ہے اور سالانہ 250ملین ڈالرز کی گارنٹی ٹرانزیکشنز کی ذمہ دار ہے۔

گارنٹ کو سے پہلے ، فلپ نے یوکے گرین انویسٹمنٹ بینک کے لیے کام کیا ہے۔یہاں پر انہوں نے برطانیہ میں متعدد دوبارہ قابل عمل انرجی ٹرانزیکشنز پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔یوکے کلائمیٹ انویسٹمنٹ LLPکی ابتدائی ٹیم میں شمولیت سے پہلے ، دنیا کے چند کاربن سے متاثرہ معیشتوں کو گرین انرجی میں تبدیل کرنے پر خاص طورپر توجہ کے ساتھ خصوصی فنڈ کی منظوری دلوائی۔ فلپ نے اپنے فنانس کیریئر کی شروعات DNBبینک سے کی جہاں پر انہوں نے پاور اور رینوایبل انرجی ٹرانزیکشن میں مہارت حاصل کی۔

فلپ کے پاس آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم ایس سی کی سند ہے۔

طیب افضل https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/03/imamsahab.png

طیب افضل

آزاد ڈائریکٹر

طیب افضل ایک سی لیول کے ایگزیکٹیو ہیں ،انہیں دونوں شعبوں یعنی انڈسٹری اور پروفیشنل سروسز(Big 4)میں بین الاقوامی سطح پر 45سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے۔ بورڈ کی سطح پر شرکت اور آڈٹ کمیٹیوں، فنانشل اکائونٹنگ اور سسٹمز، مینجمنٹ ، اسٹریٹجک پلاننگ، آئی پی او ایکٹیوٹی، ایم اینڈ اے اور دیگر کارروائی سے متعلق اقدامات کی سربراہی کرتے ہیں۔ ایکسٹرنل اور انٹرنل آڈیٹنگ، ہول سیل اور کارپوریٹ بینکنگ ، سازو سامان کی لیزنگ اور مختلف انڈسٹری سیکٹرز کی کاروباری معلومات رکھتے ہیںاور تمام سطحوں پر ہرطرح کے شعبوں میں جدید عملی کرداروں کے حامل افراد سے ان کی اہلیت کے بارے میں فوری طورپر مضبوط رائے دینے میں ماہر ہیں۔

 پاکستان میں انہوں نے ہائوس آف حبیب میں گروپ فنانس اینڈ کارپوریٹ ڈائریکٹر اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین، نیشنل ڈیولپمنٹ لیزنگ کارپوریشن ( پاکستان میں سب سے بڑی سازو سامان کی لیزنگ کمپنی) میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور فیصل اسلامک بینک آ ف بحرین EC(موجودہ فیصل بینک لمیٹڈ) میں کنٹری جنرل منیجر کے عہدوں پر فائز رہے۔ اس سے پہلے عرب بینکنگ کارپوریشن بحرین کے نائب صدر تھے۔ عرب بینکنگ کارپوریشن میں کام کے دوران انہوں نے جرمن ذیلی ادارے (ABC Daus & Co GmbH)کے سپروائزری بورڈ میں خدمات انجام دیں۔

طیب  فیلو ممبر (FCA) آف انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز(ICAEW) اور فیلو ممبر(FCCA)آف دی ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس آف یوکے رہے ہیں اور برطانیہ ، کینیڈا ، مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں پیشہ ورانہ ملازمت کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ دسمبر 2022 میں، انہیں پاکستان میں سب سے پہلے DCRO انسٹی ٹیوٹ سرٹیفکیٹ ان رسک گورننس  سے نوازا گیا۔(www.dcroi.org)

منیر کمال  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/muneer.png

منیر کمال 

آزاد ڈائریکٹر

منیر کمال بینکنگ اور فنانشل سیکٹر میں 4عشرون سے زائد عرصے پر محیط وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 1979میں سٹی بینک پاکستان سے ملازمت کا آغاز کیا اور 15 سال تک مختلف عہدوں پر فائزرہے جن میں ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ آف پبلک سیکٹر اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز ، پاکستان اور سٹی بینک سنگا پور میں ڈائریکٹر ریجنل ٹریننگ سینٹر برائے ایشیا پیسفک شامل ہیں۔

کمال نے اس کے بعد فیصل بینک کے صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا اور بینک کے اندر برانچ نیٹ ورک میں توسیع اور بیلنس شیٹ کے حجم میں اضافہ اور استحکام جیسے عوامل کی سربراہی کے جوہر دکھائے۔اس کے بعد انہوں نے یونین بینک پاکستان کے صدر اور سی ای او کے طورپر خدمات انجام دیںاور ساتھ ہی وائس چیئرمین اور سی او او یونین بینک انٹرنیشنل بھی رہے۔انہوں نے مختلف اداروں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں جن میں یونین بینک لمیٹڈ یعنی بینک آف امریکہ، امریکن ایکسپریس کارڈز، ایمریٹس بینک انٹرنیشنل اور مشرق بینک کے سری لنکا میں آپریشنز شامل ہیں۔ یونین بینک سب سے بڑی کامیابی شمار ہوتی تھی جوکہ بعد میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ لمیٹڈ نے پاکستان اور خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے خرید لی۔اس کے بعد کمال نے KASBبینک میں صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا۔

کمال کے شاندار کارپوریٹ گورننس کے تجربے میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، چیئرمین نیشنل بینک آف پاکستان ، ٹرسٹی شوکت خانم میموریل اسپتال، اور ڈائریکٹر اینگرو کارپوریشن، ڈی ایچ کارپوریشن اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں خدمات بھی شامل ہیں۔

کمال آج کل ممبر بورڈ آف گورنر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی(NSPP)اور بورڈ GSK( پاکستان) اور کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹو میں خدمات انجام دیتے ہیں۔NSPPکے چیئرمین صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بیورو کریسی کی مختلف سطح پر تربیتی کورسز کے معیار کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

ظفر مسعود https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2023/02/zafafr.png

ظفر مسعود

نامزد ڈائریکٹر

جناب ظفر مسعود ایک تجربہ کار بینکر، کاروباری اور پبلک سیکٹر کے ماہر ہیں جن کے پاس بینکنگ، ڈیولپمنٹ فنانس، انرجی اور کارپوریٹ گورننس میں غیر معمولی کامیابی کی کہانیوں کا 30 سال کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے پاکستان کے اندر اور باہر ملٹی نیشنل بینکوں بشمول امریکن ایکسپریس بینک، سٹی گروپ، دبئی اسلامک بینک، اور بارکلیز بینک پی ایل سی میں اعلیٰ عہدوں پر رہتے ہوئے بینکنگ کا بھرپور تجربہ حاصل کیا، جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے ریجنل منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں، 3 بلین امریکی ڈالر اور 10,000 افراد کی کل بیلنس شیٹ مینج کی۔

 مسعود صاحب تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے ہیں، جنہیں مارچ 2013 میں مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اگست 2016 میں بورڈ سے علیحدگی تک حکومت پاکستان کے سب سے باوقار اور آئینی طور پر آزاد مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اپریل 2016 میں تین سال کی ایک اور مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کے بورڈ پر تقرری ، اس سب سے باوقار ادارے کے بورڈ ممبر کے طور پر ان کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پبلیکیشنز ریویو سب کمیٹی کے چیئرمین اور بورڈ کی ہیومن ریسورسز اینڈ انویسٹمنٹ سب کمیٹیوں کے ممبران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ بورڈ میں ان کی شراکت، خاص طور پر پبلیکیشنز، مانیٹری پالیسی، فارن ریمیٹینس/سرمایہ کاری، بینکنگ اور انسانی وسائل کے شعبوں میں، پورے بورڈ میں تسلیم اور تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے قومی بچت، وزارت خزانہ (MoF)، حکومت پاکستان (GoP) کی بحالی اور تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالا، جہاں وہ دو سال (2016-2018) تک چیف ایگزیکٹو/ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر رہے۔ انہوں نے گیٹس فاؤنڈیشن، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (سابقہ، ڈی ایف آئی ڈی) حکومت برطانیہ، یو ایس ایڈ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تنظیم کی ڈیجیٹل تبدیلی شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیشنل سیونگز میں اپنے دور میں، انہوں نے مختلف معذور افراد اور شہداء کے خاندانوں کے لیے فلاحی مصنوعات کا کامیابی سے آغاز کیا اور اوورسیز پاکستانیز سیونگ سرٹیفکیٹس اور شریعہ کمپلائنٹ سیونگ سکیم کے اجراء کو یقینی بنایا۔

2018 اور 2020 کے درمیان، انہوں نے انفراضامن پاکستان کے لیے سی ای او (عبوری) کے طور پر پاکستان میں مقامی کرنسی میں سماجی بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت کے لیے اپنی نوعیت کی اس پہلی قسم کی کریڈٹ بڑھانے والی کمپنی کو شروع سے قائم کرنے کے لیے خدمات سر انجام دی۔

انہوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA)، قائداعظم تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، وغیرہ سمیت بڑے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دیں۔

وہ وزارت خزانہ، حکومت پاکستان کی طرف سے تشکیل کردہ ریاستی ملکیتی اداروں (SOE) قانون پر آئی ایم ایف کی حوصلہ افزائی کی گئی ٹاسک فورس کے رکن رہے ہیں۔

مسعود صاحب کو اس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے بلاسود قرضوں کے پروگراموں میں سے ایک کے کنوینر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا – جو وزارت خزانہ، حکومت پاکستان کا ایک غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کا منصوبہ ہے۔ پورے پروگرام کو ڈیزائن کرنے کے علاوہ، اسے اس کے مکمل طور پر، تیز ترین اور ہموار ترین عمل درآمد کا انتظام کرنے کا سہرا دیا گیا، جس میں غیر معمولی کامیابی کے ساتھ، بشمول آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے پروگرام کی رضامندی حاصل کرنا شامل ہے۔

اپریل 2020 سے، جناب ظفر مسعود دی بینک آف پنجاب (BOP) کے صدر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں – جو ملک کا دوسرا سب سے بڑا پبلک سیکٹر بینک ہے جس کی بیلنس شیٹ سائز میں 7 بلین امریکی ڈالر اور 14,000 سے زیادہ عملہ ہے۔ وہ BOP کو ڈیجیٹل طور پر متحرک مالیاتی ادارے کی طرف لے جانے کے لیے ایک تزویراتی تبدیلی کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں، جو کلاس کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انڈسٹری کے اعلیٰ درجے کے بینکوں میں جگہ بنائے گا۔

وہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قیادت کر رہے ہیں – جو کہ غیر ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

اس سے قبل مئی 2020 میں وہ کراچی میں PK8303 طیارے کے حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ اس کے ساتھیوں نے اس کے لیے ایک کتاب وقف کی جس کا نام ہے "The Miraculous Survivor”۔

ہنگری کے آرٹسٹ اگست شوفٹ کے 175 سال پرانے برصغیر کے آرٹ ورک کو بحال کرکے ہنگری اور پاکستانی ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدام کی قیادت کرنے پر اگست 2021 میں انہیں ہنگری کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مسعود صاحب نے بینکنگ میں ایم بی اے سب سے باوقار ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، جامعہ کراچی (IBA کراچی) سے 1993 میں مکمل کیا ہے۔

وہ بینکنگ، معاشیات اور توانائی کے موضوعات پر مقامی اور بین الاقوامی میڈیا بشمول Tedtalk، Franklin Covey International وغیرہ میں باقاعدگی سے تعاون کرتے ہیں اور "Out of the Box” کے عنوان سے دو جلدوں میں ایک اشاعت کے مصنف بھی ہیں۔ ان کے مختلف اخباری مضامین کا مجموعہ، ان موضوعات پر تحریریں اور پیشکشیں، اور معاشیات اور نظم و نسق پر دو اشاعتیں زیر کام ہیں۔ KPK کے لیے DfID/FCDO کنسلٹنٹس کے ساتھ پنشن اصلاحات پر ایک اشاعت کی مشترکہ تصنیف کی۔ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے مصنف اسکاٹ ملر کی اپنی کتاب "ماسٹر مینٹورس – والیوم 2” میں 30 ٹرانسفارمیٹو انسائٹس فار گریٹسٹ مائنڈز میں مسعود صاحب کو شامل کیا جومغربی نصف کرہ سے باہرکی واحد شخصیت ہیں ۔

مسعود صاحب کی ایک مخصوص ویب سائٹ ہے, zafarmasud.com 

ماہین رحمان  https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/maheen1-1.png

ماہین رحمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

ماہین رحمان 2020   میں انفراضامن پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوئی تھیں اور انھوں نے پاکستان میں انفراضامن کی بنیاد رکھنے اور ابتدائی ڈھانچے کی تیاری میں اہم کردار اداکیا۔ ماہین رحمان انویسٹمنٹ بینکنگ ، ریسرچ اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ میں 20   سال سے زائد تجربہ رکھتی ہیں ۔ 

اس سے پہلے ماہین رحمان الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو کے طورپر خدمات انجام دے چکی ہیں ، وہاں آپ کی سربراہی میں الفلاح انویسٹمنٹ پاکستان کی سرفہرست ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی کے طورپر نمایاں رہی۔اس سے قبل، ماہین رحمان آئی جی آئی فنڈز کی چیف ایگزیکٹو تھیں ، اپنے دورِ ملازمت میں آپ نے آئی جی آئی فنڈز کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارے میں تبدیل کیا۔آپ کی دیگر خدمات میں بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ کی ہیڈ آف ریسرچ، اے بی این ایمرو بینک میں ایسوسی ایٹ اور میرل لنچ میں انویسٹمنٹ بینکنگ اینا لسٹ کے عہدوں پر ملازمت شامل ہے ۔آپ کے پاس مختلف جغرافیائی معاشروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ 

ماہین رحمان کو 2015   میں ’’40 Under 40’s women to watch ‘‘  کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز ملا۔ آپ نے مختلف فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے اس کے علاوہ گلیکسو سمتھ کلائین پاکستان میں آزاد ڈائریکٹر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ، پاکستان ی ڈائریکٹر ، ناصرہ پبلک اسکول کی ڈائریکٹر اور کیٹالسٹ لیبس کی ایڈوائزر کے طورپر بھی آپ نے خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سابقہ چیئر پرسن اور ڈائریکٹر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی سابقہ ڈائریکٹرکے علاوہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی تنظیم ِ نو کی سابق رکن بھی رہی ہیں ۔

ماہین رحمان کے وسیع تجربے اورپیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ آپ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS ) سے اکنامکس میں بیچلرز آف سائنس (آنرز) کے ساتھ برطانیہ کے واروک بزنس اسکول سے فنانس اینڈ اکنامکس میں ماسٹرز آف سائنس کی سند حاصل کی ہے ۔

ہمارے اسپانسرز

https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/05/pidg-logo.png
https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/07/INFRACO-ASIA_LOGO_Stacked-Colour.png
https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/05/arandaaz-logo.png
https://urdu.infrazamin.com/wp-content/uploads/2021/05/guarantco-logo.png

پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ

پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (PIDG ) ایک جدید طریقے سے انفراسٹرکچرتیار کرنے والا اور مالیاتی ادارہ ہے جو کہ سب صحاران افریقہ اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاکی مارکیٹوں میں معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے نجی سرمایہ کاری کے ذریعے انفراسٹرکچر کی تیاری کے لیے کوشاں رہتاہے ۔ پی آئی ڈی جی (PIDG ) اپنے مواقع، احتساب، حفاظت،جدت اورسماجی و ترقیاتی اثر پذیری کے اقدار کے مطابق اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھتاہے ۔ 2002   سے ، پی آئی ڈی جی (PIDG )نے 171   انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی مالی امداد کی جس سے تقریباً 217   ملین افراد کو نئے اور بہترانفراسٹرکچر تک رسائی حاصل ہوئی ۔پی آئی ڈی جی (PIDG ) کو برطانوی ، نیدرلینڈز ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، سویڈن ، جرمنی کی حکومتیں اور آئی ایف سی (IFC ) www.pidg.orgکی مالی معاونت حاصل ہے ۔

پی آئی ڈی جی  (PIDG ) کی جانب سے تکنیکی معاونت

پی آئی ڈی جی (PIDG TA )  کی جانب سے پی آئی ڈی جی (PIDG ) کمپنیوں کو انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی تشکیل کے لیے درکار تکنیکی معاونت اور بنیادی مالی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ پی آئی ڈی جی  ٹی اے  (PIDG TA ) کی جانب سے پی آئی ڈی پروجیکٹس کی توسیع اور بہتری کے لیے مالی امداد بھی فراہم کرسکتاہے جس کی بدولت پروجیکٹ کو مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم بنایا جاسکتاہے ۔مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں : www.pidg.org 

https://www.pidg.org/

انفراکو ایشیا کے پورٹ فولیو میں جنوبی اور جنو ب مشرقی ایشیا کے 12   ممالک شامل ہیں ۔ انفراکو ایشیاخطے میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ مارکیٹوں میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ابتدائی مرحلہ کی ترقی کے لیے درکار مالی امدا داور مہارت فراہم کرتاہے ۔ 

اثر 

  •  ہرایک امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر نجی سیکٹر میں 9.7   امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوتاہے ۔
  •  تقریباً 2.6   ملین افرادکو نئے یا جدید انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل ہے ۔
  •  3,500  سے زائد ملازمتوں کے مواقع ملے ۔
  • ۔آج تک نجی شعبے کے 784.5   ملین امریکی ڈالرز کا سرمایہ فراہم کیا گیاہے ۔

* جاری پروجیکٹس اور زیرِ تکمیل پروجیکٹس کی بنیاد پر

https://infracoasia.com/

کارنداز پاکستان اگست 2014   میں زیرِ دفعہ 42   ایک خاص مقصد کے لیے غیر منافع بخش گاڑیوں کا سیٹ اپ بنایاگیا۔ کارنداز برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس(FCDO )کے انٹرپرائز اینڈ ایسیٹ گروتھ پروگرام (EAGR )کا عملی شراکت دار ہے ۔ کارنداز سرمایہ کاری کے دوطرحی پلیٹ فارم کے ذریعے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم بزنس کے لیے سرمایہ کاری تک رسائی کو فروغ دیتاہے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے انفرادی طورپر لوگوں کی مالی امداد کرتاہے ۔ 

اثر 

  • کارنداز کے ذریعے ایم ایس ایم ای(MSME ) کو ترقی دینے کے لیے 43.1   ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لیے معاونت اور سہولت کی فراہمی *
  • کارنداز کی جانب سے تعاون کے تحت ایس ایم ایز کے ذریعے 59.9   ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کرنا
  • ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر 2.1   ارب روپے کی لاگت 
  • 826,300  ایم ایس ایم ایز کی معاونت** 
  • خواتین کی 75   سمال انٹرپرائز ز کے ساتھ 468   ملین روپے کی مالی معاونت *** 
  • 867,000  ملازمتوں کے لیے معاونت ** 

*  دونوں ڈیبٹ اور ایکوئٹی انسٹرومنٹس میں کارنداز کا حصہ شامل ہے 

** 824,000   مائیکرو۔انٹر پرائزز اور 820,000   ملازمتوں کی پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی  (PMIC ) کے ذریعے معاونت کی گئی 

https://karandaaz.com.pk/

گارنٹ کو کے پورٹ فولیو میں افریقہ اور ایشیا کے 19   ممالک اور دوملٹی کنٹری پروجیکٹس شامل ہیں۔ گارنٹ کوکی بنیاد انفراسٹرکچر پر وجیکٹس کے لیے مقامی کرنسی میں قرضے کے مسائل حل کرنے اور کم آمدنی والے ممالک میں سرمایہ کی مارکیٹوں کی ترقی اور امداد کے لیے 2005   میں رکھی گئی ۔ 

اثر

  • 22  ممالک میں 57   ٹرانزیکشنز
  • 5.8  ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری 
  • 45  ملین افراد کی جدید انفراسٹرکچر تک رسائی 
  • 234,000  ملازمتوں کے مواقع
https://guarantco.com/

ہمارے اثاثوں کا تخمینہ

انفرا ضامن پاکستان کے اثاثوں میں  4.125ارب روپے( 25ملین امریکی ڈالرز) کا ایکوئٹی کیپٹل اور اضافی 4.125  ار ب روپے 25)ملین امریکی ڈالرز) کا عبوری کیپٹل ہے اس طرح مجموعی طورپر اسے اسپانسرز سے حاصل شدہ کل اثاثہ جات 8.25ارب روپے ) 50ملین امریکی ڈالرز) ہیں۔ انفرا ضامن اپنے مجموعی اثاثہ جات میں 10گنا اضافہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

انفرا کو ایشیا تجارتی بنیادوں پر انفر اسٹرکچر کی تیاری اور سرمایہ کار کمپنی کے علاوہ پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ ہے۔

60فیصد شیئر ہولڈنگ

کارنداز (Karandaaz) غیر منافع بخش کمپنی ہے جو تجارتی بنیادوں پر سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل سے متعلق مسائل کے حل کے لیے براہ راست فنانس تک رسائی میں مدد کرتی ہے۔

40فیصد شیئر ہولڈنگ

گارنٹ کو (GuarantCo) کاروباری بنیادون پر کریڈٹ گارنٹی اور توسیعی کمپنی کا پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ ہے۔

عبوری کیپٹل فراہم کنندہ